تعلیم کے لیے نجی اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں، ڈاکٹر منصوب صدیقی،

آفاق حکومتوں کے کرنے کا کام کر رہا ہے، آفاق کے پرنسپل کنونشن سے شاہد وارثی، محمد پرویز اور دیگر کا خطاب

بدھ 4 فروری 2015 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) سینٹرل ، ویسٹ ریجن کے زیر اہتمام اسکول پرنسپل کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے اضلاع وسطی اور غربی کیایک ہزار اسکول پرنسپل نے شرکت کی۔ جس میں آفاق کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد وارثی نے لیکچر دیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکول سندھ ڈاکٹرمنصوب حسین صدیقی، ریجنل ہیڈ آفاق سینٹرل ریجن محمد پرویز اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری عبد الغفار عمر نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر منصوب صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے نجی اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ بدقسمتی سے حکومتی سطح پرتعلیم کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے، ماضی میں بھی تعلیم کے ساتھ اچھا سلوک نہ رہا، حکمران اپنی مرضی اور سوچ کے مطابق تعلیم کومختلف نظریوں سے پیش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

آفاق تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

آفاق کی تحقیق نے ہمیں اس بات پر سوچنے کے لیے مجبور کردیاہے کہ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں۔ آفاق حکومتوں کے کرنے کا کام کر رہا ہے۔ آفاق کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد وارثی نے اپنے لیکچر میں کہا کہ اس وقت شعبہ تعلیم بھی ایک صنعت کا روپ اختیار کرچکا ہے۔ تعلیم کے میدان میں مسابقت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے اسکول کے مالکان اور پرنسپلز کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی تیاری مکمل کرلیں، مستقبل میں اس شعبے میں وہی رہے گا جو اپنا لوہا منوا نے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ آفاق کے ریجنل ہیڈ محمد پرویز نے کہا کہ تعلیم کے لیے اسکول اور آفاق مل کر کام کر رہے ہیں، اس وقت آفاق اسکول کی ضرورت بن چکا ہے، آفاق ہی وہ واحد ادارہ ہے جہاں اسکول کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :