اعلیٰ درجے کی امریکی آئس کریم کولڈ اسٹون کریمری کی کراچی برانچ کا افتتاح کردیا گیا

بدھ 4 فروری 2015 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) اعلیٰ درجے کی امریکی آئس کریم چین کولڈ اسٹون کریمری نے 4 فروری 2015ء کو کراچی میں اپنے دوسرے اسٹور کا آغاز کیا ۔ افتتاح کے موقع پرمہمانِ خصوصی امریکی قونصل جنرل براین ہیتھ کے ہمراہ قونصلیٹ اور کولڈ اسٹون کریمری ، پاکستان کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔وینس پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ، کے عدنان اسد کی سربراہی میں ، یہ کیفے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیز 8 ، میں دی پیلیس کی چھت پر واقع ہے۔

نومبر 2014ء میں کولڈ اسٹون کریمری ، نے اپنے پہلے کیفے کا آغاز لاہور میں کیا تھا ۔ پاکستانی صارفین کے لئے کولڈ اسٹون کریمری ، نہ صرف آئس کریم مصنوعات بہترین ہوگی بلکہ یہاں اعلیٰ اقدار کی خدمات صارفین کو فراہم کی جائیں گی ، اور وہ اپنی منتخب کردہ آئس کریم کو اپنے سامنے تیار ہوتاہوا دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

کولڈ اسٹون کریمری ، آئسکریم روزانہ تازہ بنائی جاتی ہے اور 21 ذائقوں میں دستیاب ہے۔

اورصارفین کے لئے یہ صرف 300/- روپے کی سستی قیمت پر دستیاب ہے۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل براین ہیتھ نے کہا ، ” میں اس رپورٹ پر بہت خوش ہوں کہ سال 2012ء میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تجارت 5 بلین ڈالر سے زائد تھی اور امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ہمارے باہمی تجارتی تعلقات اب بھی ترقی کرسکتے ہیں ، اور میں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ ، کولڈ اسٹون کریمری کیفے اور دیگر امریکی کاروبار کراچی میں قائم ہورہے ہیں۔

“ انہوں نے مزید کہا ”امریکی مشن کے مقاصد میں سے ایک پاکستانی مارکیٹ میں ملازمتیں پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی سمیت مارکیٹ کی صلاحیت کی توسیع ک دینا ہے اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے باصلاحیت کاروباری افراد کی کمیونٹی کی مدد کرنا ہے ۔ پاکستان کو ایک پائیدار مستقبل کو پروان چڑھانے کے لئے نجی شعبے میں کی شراکت اور حکومت کی جانب سے اہم اصلاحات کی ضرورت ہوگی تاکہ نجی شعبہ بھر پور کام کرسکے۔

“منصوبے کے بارے میں بتاتے ہوئے وینس گروپ کے صدر اور سی ای او، عدنان اسد نے کہا ” ہم اپنی اس نئی شراکت کے بارے میں بہت پُرجوش ہیں جس کی وجہ سے ہم پاکستان میں آئس کریم کے شیدائیوں کو بہترین آئس کریم پیش کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔“ کولڈ اسٹون کریمری سب سے زیادہ معیاری اور تازہ آئس کریم پیش کرتا ہے تاکہ صارفین کینڈی ، چاکلیٹ، کیکس، فروٹس اور نٹس جیسے بہترین اجزاء کے ساتھ آئس کریم سے لطف اندوز ہوں۔

عدنان اسد نے مزید کہا ” جب آپ ہمارے کیفے میں ٓائیں گے ، تو آپ کو خوش اخلاق اسٹاف خوش آمدید کہے گا جو کولڈ اسٹون کریمری کی خصوصی مصنوعات سے آپ کی خدمت کرنے کے لئے منتظر ہوگا۔“کولڈ اسٹون کریمری کی سرپرست کمپنی کہالا برانڈز کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ، ایڈی جیمینز نے اس آغاز کے بارے میں کہا ”ہم کولڈ اسٹون کریمری کو پاکستان میں متعارف کرانے پر بہت پُرجوش ہیں۔

دنیا بھر میں تقریباً 2000 آؤٹ لیٹس کے ساتھ کولڈ اسٹون کریمری آئسکریم، ، آئسکریم کیکس، شیکس اور اسموتھیز کے لئے منتخب آئسکریم چین بن چکی ہے۔“کولڈ اسٹون کریمری کیفے کی سی او او ، رقیہ نذیر نے کہا ” پاکستان میں کولڈ اسٹون کریمری ایک امید افزا نیا اضافہ ہے جس میں14 فیصد چکنائی اور بقیہ صرف حقیقی آئس کریم ہوتی ہے۔ ہم کراچی کے آئس کریم سے کے مدّاحوں کو اپنی آئس کریم پیش کرنے کے لئے پُر شوق ہیں۔

“ بین الاقوامی مارکیٹ میں کولڈ اسٹون کریمری کیفے نے اپنا آغاز ٹوکیو ، جاپان میں سال 2005ء میں کیا تھا۔کولڈ اسٹون کریمری کیفے دنیا بھر کے 25 ممالک میں 300 بین الاقوامی جگہوں پر قائم ہیں جن میں دی فلپائنز، قبرص، کویت، قطر، ٹرینیڈاڈ، نائیجیریا، مصر، انڈونیشیا اور اب پاکستان شامل ہیں

متعلقہ عنوان :