جہانگیر ترین سے رحمن ملک کی ملاقات‘ جوڈیشل کمیشن کے بارے میں ثالثی کی پیشکش

بدھ 4 فروری 2015 18:38

جہانگیر ترین سے رحمن ملک کی ملاقات‘ جوڈیشل کمیشن کے بارے میں ثالثی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے جہانگیر ترین کو پیشکش کی ہے کہ اگر حکومت اور تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام پر ایک دوسرے سے تعاون کریں تو سیاسی جرگہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے ایک گھنٹے سے زائد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر رحمن ملک نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو پیش کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ لچک کی فضاء پید اکرنے کیلئے سیاسی جرگہ بھرپور ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ جہانگیر ترین نے پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

متعلقہ عنوان :