Live Updates

عمران خان کیخلاف خیبر پختون خواہ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کر دی گئی

بدھ 4 فروری 2015 15:55

عمران خان کیخلاف خیبر پختون خواہ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کر دی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) خیبر پختون خواہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ممبران خیبر پختون اسمبلی کے استحقاق مجروح کرنے کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ممبران پختون خواہ اسمبلی پر سینٹ کی سیٹ کے لیے دوکروڑ روپے قیمت کا بیا ن دیا تھا جس پر تحریک عوامی وطن پارٹی کے بخت بیدارنے عمران خان کے کیخلاف استحقاق مجروح کرنے پر تحریک استحقاق جمع کرادی ہے ۔ بخت بیدار کا کہناہے کہ عمران خا ننے ممبران پر پیسے لینے کا الزام لگا کر پختونوں کی توہین کی ہے جس سے ممبران پختون خواہ اسمبلی کے استحقاق مجروح ہوئے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :