امریکی صدر اوباما نے کانگریس سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز مانگ لیے

بدھ 4 فروری 2015 13:19

امریکی صدر اوباما نے کانگریس سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز مانگ لیے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) اوباما انتظامیہ نے پاکستان کی سویلین اور عسکری امداد کیلئے امریکی کانگریس سے ایک ارب ڈالرز مانگ لیے ۔بجٹ تجاویز میں پاکستان کو سٹریٹجک طورپر اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ مجوزہ امریکی معاونت سے پاکستان کوانتہا پسندی کے خلاف جنگ میں تقویت، ایٹمی تنصیبات کی حفاظت اور معاشی ترقی تیز کرنے میں ملے گی۔

بجٹ تجاویز میں کہا گیا کہ امریکہ - پاکستان میں مسلسل رابطوں سے افغانستان میں استحکام اور اسلام آباد- نئی دہلی تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔بجٹ تجاویز رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے فارن ملٹری فائنانسنگ (ایف ایم ایف) میں چھ گنا اضافہ ہوا۔بجٹ میں تجویز کے حوالے سے کہا گیا کہ پاکستان کیلئے ایف ایم ایف 15-2014 میں 42.2 ملین سے بڑھ کر 16-2015 میں 265 ملین ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ایف ایم ایف پروگرام مختلف ملکوں کوامریکی ہتھیار اور دفاعی آلات خریدنے کیلئے قرض اور امداد کی شکل میں سہولت فراہم کرتا ہے پروگرام کے ذریعے امریکہ کی دفاعی خدمات اور عسکری تربیت بھی حاصل کی جاتی ہے۔اوباما انتظامیہ نے معاشی معاون فنڈ کیلئے 334.9 ملین ڈالرز اور انسداد دہشت گردی اور عدم پھیلاوٴ کی کوششوں کیلئے 143.1 ملین ڈالرز امداد بھی تجویز کی ۔امریکہ کے محکمہ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان واشنگٹن کی انسداد دہشت گردی ، افغانستان میں امن پیش رفت، ایٹمی عدم پھیلاوٴ کی کوششوں ، جنوبی اور وسطی ایشیا میں معاشی انضام کی سٹریٹجی کا مرکزی حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :