وزیر اعظم پاکستان اور ائیر چیف مارشل کی ملاقات

بدھ 4 فروری 2015 12:50

وزیر اعظم پاکستان اور ائیر چیف مارشل کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاک فضائیہ کے چیف ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ان کو یقین دلایا کہ حکومت پاک فضائیہ کی استعداد بڑھانے کے لیے فنڈز جاری کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی سکیورٹی کی موجود ہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پاک فضائیہ کے پیشہ و رانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہا اس کے علاوہ انہوں نے جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے کیے پاکن فضائیہ کی جانب سیے کی گئی کاوشوں اور ان تھک محنت کی بھی تعریف کی۔

ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کی خدمات اور اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں سے متعلق بھی گفتگوکی گئی۔

متعلقہ عنوان :