اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، شہباز شریف،

متعلقہ محکمے عوام کو ریلیف کے لئے متحرک اور فعال کردار ادا کریں، کاغذی کارروائی نہیں چلے گی، وزیر اعلیٰ کا پرائس کنٹرول کمیٹی جلاس سے خطاب

منگل 3 فروری 2015 23:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو منتقل کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں،عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے ویڈو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے متحرک اور فعال کردار ادا کریں، کاغذی کارروائی نہیں چلے گی، حقیقی معنوں میں نتائج چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے قابل عمل پروگرام وضع کرکے فوری عملدرآمد کیا جائے، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، اجلاس کے دوران اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف ضروری قانون سازی کرکے سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے بعض امور پر سست روی کا مظاہرہ کرنے اور مناسب اقدامات نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :