سعودی عرب اور یو اے ای پا کستا ن میں دینی مدارس کوفنڈ دینے سے قبل حکومت سے اجازت لیں ، وزیر مملکت برائے تعلیم،

دینی مدارس میں دینی تعلیم کے علاوہ سائنس ٹیکنالوجی اور دیگر علوم کی بھی تعلیم دی جائے گی،محمد بلیغ الرحمان

منگل 3 فروری 2015 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پروفشنل ٹریننگ انجینر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں تمام دینی مدارس کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے اور ان دینی مدارس میں دینی تعلیم کے علاوہ سائنس ٹیکنالوجی اور دیگر علوم کی بھی تعلیم دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سعودیہ اور یو اے ای سے جو فنڈ دینی مدارس کو دیئے جا رہے ہیں ان کے لئے پہلے ان ممالک کو حکومت سے اجازت لینا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام قراقلم ڈویلپمنٹ کانفرنس کے بعد آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید سیلبس کے حوالے سے دینی مدارس میں اقدام کئے جا رہے ہیں اور تقریباً 100 مدارس میں پرائمری ٹیچرز کو تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک کے دینی مدارس ہیں ان کو دوسرے ممالک کے تعلیمی اداروں کی طرح ترقی دی جائے گی