ملتان لاہور میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،لاہور نیازی اڈے کے مالک ت3افراد گرفتار

منگل 3 فروری 2015 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) ملتان لاہور میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،لاہور نیازی اڈے کے مالک زبیر خان نیازی سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور نیازی اڈہ پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر اڈہ کے مالک زبیر خان نیازی اکاؤنٹنٹ منیجر اور سیلز منیجر کو گرفتار کرلیا،ترجمان کا کہنا تھا کہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے،ادھر ملتان میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی اور متعدد گاڑیوں کو بند کردیا،سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ کرایوں میں7فیصد کمی کی گئی ہے،جس پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی

متعلقہ عنوان :