سپیکرقومی اسمبلی کا شیخ رشید کے ساتھ رویہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے، جمشید دستی،

ہم قومی اسمبلی میں چاپلوسی کرکے نہیں آئے بلکہ ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے اگر سپیکر نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ہم اسمبلی کے باہر دھرنا دینگے ،میڈیا سے گفتگو

منگل 3 فروری 2015 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار جمشید دستی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر نے شیخ رشید کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا ہے وہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے اور میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ سیکر نے جو رویہ اختیار کیا اس کی وجہ شیخ رشید کا حکومت کے جو کارنامے ہیں ان کو سامنے لانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی نواز شریف کی چاپلوسی کی حد کردی ہے انہوں نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی میں چاپلوسی کرکے نہیں آئے بلکہ ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے اگر سپیکر نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ہم اسمبلی کے باہر دھرنا دینگے اور جب صدر پاکستان کا خطاب ہوگا تو ہم احتجاج کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اندر اپوزیشن ممبران کی آواز کو دبایا جارہا ہے اور حکومت خود جمہوریت کیخلاف سازش کررہی ہے اگر میں پٹرولیم کا وزیر ہوتا تو خود کو قوم کے سامنے پیش کرکے استعفیٰ دے دیتا خاقان عباسی نے پی آئی اے کے ادارے کو تباہ کیا ہے وزیراعظم کو چاہیے تھا کہ وہ انہیں سزا دیتے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے ابھی کم نہیں ہوئے ۔