کرم ایجنسی ، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گل ساتھیوں سمیت ہلاک

منگل 3 فروری 2015 23:23

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء)کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گل ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز کرم ایجنسی کے علاقے درما گئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تحریک طالبان کرم ایجنسی کا کمانڈر گل ہلاک ہوگیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی بھی مارے گئے ،ادھر پولیٹیکل ایجنٹ نیتحریک طالبان کے نائب امیر کمانڈر گل کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک گھر پر کارروائی کرتے ہوئے کرم ایجنسی کا کمانڈر گل کو ہلاک کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھی بھی مارے گئے ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔