8 بار رکن قومی اسمبلی بننے کے باوجود بھی اسپیکر قومی کا میرے ساتھ رویہ غیر مناسب ہے،شیخ رشید،
موجود حکمران اسمبلی میں فرعون بنے بیٹھے ہیں، اسپیکر کو ناروا رویے پر بددعا ہی دے سکتا ہوں ،سربراہ عوامی مسلم لیگ
منگل 3 فروری 2015 23:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 8 بار رکن قومی اسمبلی بننے کے باوجود بھی اسپیکر قومی اسمبلی کا میرے ساتھ رویہ غیر مناسب ہے اور موجود حکمران اسمبلی میں فرعون بنے بیٹھے ہیں اسپیکر کو ناروا رویے پر بددعا ہی دے سکتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی نے مجھے آج اسمبلی میں بولنے کا موقع نہیں دیا ان کا یہ رویہ انتہائی غیر مناسب اور غیر ذمہ دارانہ تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کا بدلہ مجھ سے لیا جارہا ہے اور جو یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ میں میڈیا پر آکر حکومت کے خلاف سخت تنقید کرتا ہوں لہذا پارلیمنٹ کے اجلاس میں نہ آیا کروں۔
انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ میں آٹھ مرتبہ رکن بنا ہوں لیکن اس طرح ہتک انگیز رویہ میں نے اسمبلی کے اندر پہلی دفعہ دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی بھی میری سیٹ کو تبدیل کردیتے ہیں تو کبھی میرا مائیک بند کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اور ایم کیو ایم نے اسمبلی کے اندر میرا ساتھ دیا ہے جس کیلئے میں ان کا شکر گزار ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.