مظفر آباد، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق خان کی کروز میزائل (رعد)کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں ، حکومت اور پاکستانی عوام کو مبارکباد

منگل 3 فروری 2015 23:21

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے جدید ترین سٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل کروز میزائل (رعد)کی میزائل ٹیکنالوجی میں شاندار اضافے اور کامیاب تجربے پر پاکستانی سائنسدانوں ، حکومت اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مضبوط ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہی قوموں میں بلند مقام حاصل کرسکتا ہے میزائل ٹیکنالوجی میں پاکستانی سائنسدانوں نے بھارت پر واضح برتری دلوادی ہے جس پر پوری قوم انہیں مبارکباد دیتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے سپیکر نے کہا کہ ہماری شہ رگ نصف صدی سے مکار دشمن بھارت کے ناجائز قبضے میں ہے ان حالات میں دفاع کو منظم کرنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے مضبوط پاکستان ہی کشمیری عوام کے حق آزادی کا علمبردار ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کو سلامتی کونسل کی رکنیت دینے کی خواہش رکھتا ہے جو کبھی بھی پوری نہیں ہوگی جس اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کا حل نہ نکل سکا اس غاصب بھارت کوسلامتی کونسل کی رکنیت کسی صورت نہیں مل سکتی چین ہمارا دیرینہ دوست اور قریبی ہمسائیہ ہے وہ ایسی قرارداد کو ویٹو کرنے کا اختیار رکھتا ہے جس پر یہ استعمال ہوگا تو بھارت کی آنکھیں کھل جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :