تنقید کرنا آسان ہے مگر حقیقت کا سامنا کرنا بہت مشکل ہے ،چوری کی موٹر سائیکلوں پر سوار آج کا جرنلسٹ پولیس والوں کو بے وقوف بناسکتا ہے ،صوبائی وزیر اقبال چنڑ

منگل 3 فروری 2015 23:19

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء ) صوبائی وزیر اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ تنقید کرنا آسان ہے مگر حقیقت کا سامنا کرنا بہت مشکل ہے ،چوری کی موٹر سائیکلوں پر سوار آج کا جرنلسٹ پولیس والوں کو بے وقوف بناسکتا ہے ہمیں نہیں، واقعہ کے بعد صحافیوں کا شدید احتجاج ،تقریب کا بائیکاٹ حکومت پنجاب کے خلاف نعرے بازی، منتظمین کے کہنے پر بائیکاٹ ختم کردیا ہے صوبائی وزیر سے معافی مانگنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کبیروالا میں صحافیوں کی ایک تقریب سے صوبائی وزیر اقبال چنڑ نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ آج کا جرنلسٹ پرائمری پاس ہو جو چوری کی موٹر سائیکل پر سفر کرکے نہ صرف پولیس کی دلالی کرتا ہے بلکہ بعض اوقات انہیں دھمکاتا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ آج خوانچہ فروش ،دودھ فروش اور قصابوں نے صحافت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے جو معاشرے میں ایک ناسور کی صورت سرایت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انکے اس بیان پر تقریب موجود صحافیوں نے سخت احتجاج کیا اور تقریب کا بائیکاٹ کردیا جسکے بعد منتظمین نے اخبار نویسوں کو منالیا تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر اپنے کہے کی معافی مانگیں ۔اخبار نویسوں نے کہا کہ کرپشن کی دولت سے چکا چوند صوبائی وزیر کو اپنا آپ بھی دیکھنا چاہئے پھر دوسروں پر انگلی اٹھانی چاہئے ۔تقریب سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرمام نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت غرباء کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،سید اسدعباس نے کہاکہ آجکل تھانے ٹھیکوں پر دیئے جارہے ہیں جنکی باقاعدہ بولی لگتی ہے ،تقریب سابق جج اصغر ندیم اصغر نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب میں یہاں جج تھا تو پولیس والوں کی غفلت پر انکی تنخواہیں بند کردیتا تھا اور ضلعی پولیس افسر کو طلب کرکے انکی سرزنش کرتا تھا تقریب سے ایم پی اے سید حسین جہانیاں گردیزی ،سید عابد امام شاہ سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :