آبگاہوں کے تحفظ اور بقا کیلئے سول سوسائٹی، میڈیا اور تعلیمی اداروں کوموثر کردار اداکرنا ہوگا، مشاہد اللہ خان

منگل 3 فروری 2015 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) وفاقی دارآلحکومت میں واقع فاسٹ یونیورسٹی کیمپس میں آبگاہوں کاعالمی دن کے سلسلے میں ہونے والی ایک اہم تقریب کے دوران وفاقی وزیر ماحولیاتی تغیرات مشاہد ا للہ خان کا پیغام وزارت ماحولیاتی تغیرات کے فارسٹ ونگ کے کنزرویٹر امید خالد نے پڑھ کر سنایا۔اس پیغام میں وزیر ماحولیاتی تغیرات نے آبگاہوں کے تحفظ اور بقا کے لیے آگاہی پیداکرنے کے لیے سول سوسائٹی، میڈیا اور تعلیمی اداروں کوموثر کردار اداکرنا ہوگا، کیونکہ ان آبگاہوں سے ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل وابسطہ ہے۔

مشاہد للہ خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ آبگاہوں اور ان سے منسلک وسائل کا تحفظ، بہتر انتظام، اور بہترین منصوبہ بندی کا لائحہعمل آئندہ نسلوں کے لیے انتہائی نادر اثاثہ ثابت ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 2فروری 2015 کو "آبگاہوں کے عالمی دن" کا عنوان "آبگاہیں، ہمارہ مستقبل" آئندہ نسلوں کے لیے بڑی امید ہے اور ہمیں ملکر ان آبگاہوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

تقریب میں ماحولیاتی و پانی ماہرین کے علاوہ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تحقیقدان، سائنسدان، شاگردوں اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔یہ تقریب وزارت ماحولیاتی تغیرات، تقریب فاسٹ یونیورسٹی اور سنولیوپرڈفاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جس کو آخر میں فاسٹ یونیورسٹی کے پروفیسر عادل قاضی نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں 'پاکستان کے آبگاہوں کی خوبصورتی" کے عنوان پر ایکی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جو سیو وائلڈلائف اینڈ نیچر کے غضنفر علی خان نے بنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :