کوئٹہ، اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی

منگل 3 فروری 2015 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) نواب محمد اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت آج (بدھ کو )انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بزرگ قوم پرست رہنماء نواب محمد اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے مقدمہ میں نامزد ملزمان سابق صدر پرویزمشرف ‘ وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میرشعیب نوشیروانی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پرویزمشرف کی مستند میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔