بلوچستان نیشنل پارٹی کی ناصر کلمتی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

منگل 3 فروری 2015 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان یو سی چھب کلمتی گوادر کے چیئرمین ناصر کلمتی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خائف ہو کر اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں اس سے قبل پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر مولا یوسف بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ دو ہفتے قبل پارٹی کی خاتون کونسلر کی شہادت اور قتل و غارت گری کا مقصد یہی ہے کہ ساحل بلوچستان پر پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد دانستہ طور پر گوادر ، اورماڑہ ، جیونی ، پسنی میں حالات کو منظم سازش کے تحت خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں پارٹی کی جانب سے ناصر کلمتی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی عوامی مقبولیت سے خائف ہو کر پارٹی کی جمہوری راہ کو روکنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کئے جائیں گے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور قتل و غارت گری سے بی این پی کی قومی و جمہوری سیاست پر قدغن لگانا ممکن نہیں اس سے قبل بھی پارٹی کے رہنماؤں ، کارکنوں کی شہادت ، تسلسل کے ساتھ پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر ، یو سی چیئرمین اور اب ناصر کلمتی کی شہادت قابل مذمت عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے گی کم ہے انہوں نے شہید ناصر کلمتی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد ، قربانیوں کو ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا انہوں نے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچوں کی سب سے بڑی قومی جماعت ہے ہماری سیاست کا محور و مقصد غیور عوام کی خدمت کرنا ہے اس طرح قتل و غارت گری سے ہمیں عوامی خدمت سے کسی صورت دور نہیں کیا جا سکتا بلکہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ قربت مزید بڑھے گی کیونکہ ہم عوام کے جذبات احساسات کی ترجمانی کر رہے ہیں اور اس جو سیاسی پارٹیاں عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انہیں کسی بھی طریقے سے عوام سے دور نہیں رکھا جا سکتا دریں اثناء پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، موسیٰ بلوچ ، آغا خالد شاہ دلسوز ، نصیب اللہ بلوچ ، میٹروپولیٹن کے کونسلران ملک نصیر قمبرانی ، مجیب الرحمان بلوچ ، آصف مینگل ، ہدایت جتک و دیگر پارٹی دوستوں نے نادرا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور کہا کہ پارٹی نادرا ایمپلائز ملازمین جو اپنے بنیادی حقوق کی خاطر سراپا احتجاج ہیں پارٹی کی جانب سے ان کی مکمل طور پر سیاسی و اخلاقی حمایت کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عملی طور پر ہر دور میں ملازمین اور محنت کش مزدور طبقے کی ترجمانی کرتی آ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی قائد سردار عطاء اللہ خان مینگل اور سردار اخترجان مینگل کے دور حکمرانی میں ملازمین ، بلوچستان کے غیور عوام کے حوالے سے ان کی کارکردگی تھی اور چالیس فیصد الاؤنس ملازمین کو دیا گیا تھا وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہر دور میں محنت کشوں مزدوروں کی صحیح معنوں میں پارٹی نے ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات بھی کئے محنت کشوں کے حقوق انہیں دیئے گئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت فوری طور پر نادرا ایمپلائز ملازمین جو اپنے سروس ایسوسی ایشن کی بحالی کیلئے کئی سالوں سے احتجاج کر رہے ہیں اس کے جائز مطالبات فوری طو رپر تسلیم کئے جائیں بلوچستان نیشنل پارٹی انہیں یقین دہانی کراتی ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں ہو یا پارلیمنٹ سے باہر ہر فورم پر ان کے ساتھ ہیں قانونی چارہ جوئی کیلئے اگر پارٹی وکلاء کی ضرورت پیش آئے تو ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت سے پیچھے نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مزدور اور ملازمین دشمنی پر مبنی پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے اور اب بھی مثبت اقدام نہیں اٹھایا جس سے یہ بات سامنے آئے کہ صوبائی حکومت مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے پارٹی ان کے ساتھ ہر فورم پر سیاسی مدد کو یقینی بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :