معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں نہیں آتا ، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی

منگل 3 فروری 2015 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں نہیں آتا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نااہلی کے لئے درخواست سابق سفارتکار آصف ایزدی نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے 13اگست 2011ء کو نظریہ پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے ان کو نااہل قرار دیا جائے الیکشن کمیشن نے آصف ایزدی کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں نہیں درخواست گزار سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرے ۔