تیس یوٹیلٹی سٹورز کا آڈٹ ، بائیس کروڑ روپے کی مالی بدعنوا نیوں کا انکشاف ، 30 افسران و ملازمین معطل،
مزید ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے کیس ایف آئی اے کو بھجوادیا گیا
منگل 3 فروری 2015 23:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار کی خصوصی ہدایت پر تیس یوٹیلٹی سٹورز کے آڈٹ کے دوران بائیس کروڑ روپے کی مالی بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں جس پر ایم ڈی فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 30 افسران و ملازمین کو معطل کردیا ہے جبکہ مزید ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے کیس ایف آئی اے کو بھجوادیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کے ایم ڈی ڈاکٹر مختار نے اپنی تعیناتی کے بعد ملک بھر کے سٹورز کے مرحلہ وار انٹرنل آڈٹ کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں بلوچستان سے کوئٹہ کے 30یوٹیلٹی سٹورز کا انٹرنل آڈٹ کیا گیا جس میں تقریباً بائیس کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں ۔(جاری ہے)
آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے مالی بدعنوانیوں کی تفصیلات ایم ڈی کو پیش کیں جس پر انہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تیس افسران اور دیگر ملازمین کو فوری طور پر معطل کردیا ہے جبکہ 100سے زائد ملازمین جن میں ریجنل اور زونل منیجرز اور اکاؤنٹس سے تعلق رکھنے والے دیگر افسران شامل ہیں کو شامل تفتیش کرلیا ہے اور اس بے ضابطگی کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تحقیقات ایف آئی اے کو سونپ دی گئی ہیں ۔
ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانیوں میں ملوث کسی بھی افسر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان بدعنوانیوں کی محکمانہ تحقیقات بھی کی جارہی ہیں اور جو بھی ذمہ داران سامنے آئے ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.