جاپان نے کراچی سرکلرریلوے پروجیکٹ کی فنڈنگ سے ہاتھ کھینچ لیا،خواجہ سعدرفیق،

پاکستان ریلوے کاخسارہ 3ارب روپے سے کم ہوکر9.1ملین رہ گیا، وفاقی وزیرکی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

منگل 3 فروری 2015 23:06

جاپان نے کراچی سرکلرریلوے پروجیکٹ کی فنڈنگ سے ہاتھ کھینچ لیا،خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ جاپان کے ترقیاتی ادارے (جیکا)نے کراچی سرکلرریلوے پروجیکٹ کیلئے فنڈنگ سے ہاتھ کھینچ لیاہے ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کویہاں بریفنگ دیتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ میٹروسروسزپاکستان ریلویزکے دائرہ کارمیں نہیں آتی اورمقامی یاصوبائی حکومت اس پروجیکٹ سے متعلق اختیارات رکھتی ہیں ۔

کمیٹی کے ایک رکن نے جب ان سے سوال کیاکہ پاکستان ریلوے پروجیکٹ کوسپورٹ کیوں نہیں کررہی توانہوں نے کہاکہ ریلویزکی مالی پوزیشن مستحکم نہیں ہے اورہمارادائرہ کارمحدودہے ،اس کوچلتے رہناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کیلئے 260مربع ایکڑکی زمین کی ضرورت ہے ،پاکستان ریلوے حکومت سندھ کی جانب سے متبادل زمین کے تبادلے کے طورپریہ فراہم کریگی،اس کے علاوہ تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے فواہدصوبائی حکومت کوجائیں گے اوروفاقی وزارت اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھائے گی۔پاکستان کی پہلی پبلک سسٹم کے سی آرنے 1969ء میں باقاعدہ مسافرسروس شروع کی تاہم بدانتظامی کے باعث 1999ء میں اس کوبندکردیاگیااگر2012ء میں جیکانے 2.5ارب ڈالرکراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کوقرضے کے طورپردینے پررضامندی ظاہرکی تھی تاہم اب وفاقی وزیرنے کمیٹی کوبتایاہے کہ وزارت نے پی ایس ڈی پی ہٹادی ہے اوراگلے بجٹ میں یہ شامل نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کمیٹی کوریلوے کے خسارے کم کرنے بارے بھی بتایا۔انہوں نے کہاکہ قبل ازیں ریلوے کاخسارہ تین ارب تھااب یہ کم ہوکر9.1ملین رہ گیا۔انہوں نے کہاکہ ریلوے بوگیوں کوبہتربنادیاگیاہے اوران کوپاکستان ریلوے میں جلدہی شامل کردیاجائیگا۔ایس ایس جی پی ایل سے ریکوری یقینی بنالی گئی ہے ،اورایس ایم جی پی ایل کی باری ہے ۔وفاقی وزیرنے انکشاف کیاہے کہ پاکستان ریلوے نے واپڈاکوکوئی ادائیگی نہیں کرنی ۔

انہوں نے کہاکہ ریلوے کے پاس 95ہزارپوسٹیں ہیں تاہم زمین پرکم ملازمین کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں افرادکی کمی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لگ بھگ آڈیٹرزکی 3سوپوسٹیں منسوخ کردی گئیں اور554افرادکومیرٹ کی بنیادپرریلوے پولیس میں بھرتی کیاگیا،کمیٹی کااجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں سیدنویدقمرکی زیرصدارت ہوا۔

متعلقہ عنوان :