جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ڈاکٹر محمد حنیف کی بیان کی سختی سے تردید ،

خالق آباد میں موجودہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ،بیان

منگل 3 فروری 2015 23:01

خالق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ڈاکٹر محمد حنیف نے گزشتہ روز چھپنے والے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالق آباد میں موجودہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ایک مقامی اخبار میرے نام سے منسوب خبر چھپی تھی کہ خالق آباد میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں جو سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے میں نے اس طرح کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے سیاسی اختلافات اور نظریہ اپنی جگہ لیکن ایک مسلمان اور سیاسی ورکر کی حیثیت سے خالق آباد ‘ قلات اور دیگر علاقوں میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کو تسلیم کرنا ایک اخلاقی امر ہے کیونکہ مشیر خزانہ میرخالد خان لانگو نے اپنے ڈیڑھ سالہ دوراقتدار کے دوران حلقہ انتخاب میں جو ترقیاتی کام کئے وہ سب کے سامنے عیاں ہیں کیونکہ خالق آباد کو سب ڈویژن کا درجہ دینا میونسپل کمیٹی کا قیام نادرا آفس کا قیام 44کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا جانیوالا واپڈا گریڈ اسٹیشن گرلز اور بوائس انٹرکالجز کا قیام 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی منظوری اسپورٹس کمپلیکس کی منظوری سب ڈویژن کمپلیکس کا قیام چالیس پرائمری سکولوں کی منظوری 20 پرائمری سکولوں کو مڈل کا درجہ اور 12 مڈل سکولوں کو ہائی کا درجہ ملنا ‘ 8وٹنری ہسپتالوں کا قیام زرد عبداللہ اور یوسفزئی میں فٹال اسٹیڈیم کا قیام اور کیسکوسب آفس کا قیام اپنے حلقہ انتخاب میں 40 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو پختہ کرنے کی منظوری بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے علاقہ میں80 ٹرانسفرامر ز کی تنصیب 50 تالابوں کا قیام‘15واٹر سپلائی اسکیموں کی منظوری اپنے حلقہ کے ہسپتالوں کیلئے6 ایمبولینسزکی فراہمی قلات اور خالق آباد کے کالجز کیلئے تین بسوں کی فراہمی ‘میونسپل کمیٹی خالق آباد کیلئے فائر بریگیڈ کی فراہمی اورزمینداروں کیلئے پی وی سی پائپ لائن کی منظوری جیسے ترقیاتی کام سب سے سامنے ہیں جس سے کوئی بھی چشم پوشی اختیار نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ میں جمعیت علماء اسلام کے دوستوں کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں کہ وہ موجودہ دور حکومت میں مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے سابقہ ادوار میں منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں کا احتساب کریں اور یہ جاننے کی کوشش کرے کہ سابق دور میں خالق آباد ‘ قلات اور دیگر علاقوں میں کتنے ترقیاتی کام ہوئے اور مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے انتہائی قلیل عرصہ میں اب تک کتنے ترقیاتی کاموں کی منظوری دے چکے ہیں لہٰذا آئندہ میرے نام سے اور میری اجازت کے بغیر اس طرح کے بیانات جاری سے گریز کیاجائے

متعلقہ عنوان :