راولپنڈی،راجہ اشفاق سرور نے امام بارگاہ چٹی ہٹیاں کے بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے

منگل 3 فروری 2015 23:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے پوٹھوہار ٹاؤن ہال میں ابومحمدرضوی امام بارگاہ چٹی ہٹیاں کے بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے - اس موقع پر ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفرڈال ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار نسیم خان، ضیاء اللہ شاہ ، راجہ عتیق سرور بھی اس موقع پر موجود تھے - راجہ اشفاق سرور نے اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف اور وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کا یہ عزم ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی - انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے جس کا کامیابی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور اس پر پوری قوم متحد ہے - صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں پانچ لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی ہونے والوں کو 75ہزار روپے اور معمولی زخمیوں کو 25ہزار روپے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :