اقتصادی راہداری اور موٹر وے کا روٹ تبدیل نہیں کیا جارہا،کیپٹن صفدر،

پرویز خٹک نان ایشو کو ایشو بنا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعلی کے پی کے کے الزامات پر ردعمل

منگل 3 فروری 2015 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ اقتصادی راہداری اور موٹر وے کا روٹ تبدیل نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پرویز خٹک نان ایشو کو ایشو بنا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس روٹ پر موٹر وے تعمیر کی جارہی ہے وہ تاریخی روٹ ہے اور یہ موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ اپنے پی سی ون کی منظوری کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :