راولپنڈی،کل آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائیگا

منگل 3 فروری 2015 22:53

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) جماعةالدعوة ،جماعت اسلامی سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی اپیل پرکل جمعرات 5فروری کو آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں وفاقی دارالحکومت میں سب سے بڑا کشمیر کارواں فیض آباد تا آبپارہ چوک تک ہو گاجس میں جڑواں شہروں سے مختلف سکولز، کالجز،یونیورسٹیز اور دینی مدارس کے طلباء ، وکلاء، تاجروں ، صنعتکاروں اورسول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادشرکت کریں گے۔

امیر جما عةالدعوة پروفیسرحافظ محمد سعیدکی ہدایات پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد تا آبپارہ تک کشمیر کارواں کے اختتام پر ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیاجائے گا جس میں مختلف مذہبی ، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔

جماعة الدعوة کی جانب سے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام (ف)، آل پاکستان مسلم لیگ ، مسلم لیگ (ق)،تحریک منہاج القرآن، انجمن تاجران ، ڈسٹرکٹ بار کونسل اسلام آبادسمیت دیگر کشمیری تنظیموں کو بھی دعوت دی گئی ہے ، جبکہ جلسہ عام سے مقبوضہ کشمیر سے حریت لیڈر ٹیلیفونک خطاب جبکہ پاکستان میں موجود حریت رہنما بھی خطاب کریں گے راوالپنڈی،اسلام آباد اور گردو نواح کے مختلف مقامات سے جماعة الدعوة کے مقامی ذمہ داران قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے فیض آبادپہنچیں گے جہاں سے پیدل‘ موٹر سائیکلوں‘ گاڑیوں اوربسوں پر سوار افراد مارچ کرتے ہوئے آبپارہ چوک تک جائیں گے جہاں بڑا جلسہ عام ہو گا۔

جماعةالدعوة کی طرف سے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں جڑواں شہروں میں اشتہارات، بینرز اور ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جس پر عوام الناس میں کشمیر کارواں، جلسوں اور کانفرنسوں میں شرکت کیلئے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کشمیر کارواں کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جماعة الدعوة اسلام آباد کے امیر شفیق الرحمن نے گزشتہ روز تیاریوں کو جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے۔

کشمیری مسلمان پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کا نعرے لگاتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھارہے ہیں تو پاکستانی قوم بھی کشمیریوں سے اسی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وابستہ ہے ۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور مظلوم کشمیریوں کی غاصب بھارت سے آزادی کیلئے ہر ممکن کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ دریں اثناء راوالپنڈی میں بھی کشمیر کارواں میں لوگوں کی ذیادہ سے ذیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے راوالپنڈی سے بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد فیض آباد پہنچے گی جماعة الدعوة راوالپنڈی کے امیر مولانا عبدالرحمن نے گزشتہ روز مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کارواں تاریخی نوعیت کا ہو گا ۔

پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جارحیت کے خلاف متحد وبیدار ہے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :