راولپنڈی ، ٹرانسپورٹروں اور ڈی سی اوٹرانسپورٹ، ڈی سی اومیں مذاکرات کامیاب ، پرانا کرایہ نامہ بحال کرنے پر اتفاق

منگل 3 فروری 2015 22:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں کے ایشو پر راولپنڈی کے ٹرانسپورٹروں اور ڈی سی او ٹرانسپورٹرز اور ڈی سی اومیں مذاکرات کامیاب ،پرانا کرایہ نامہ بحال کرنے پر اتفاق ،عوام کو ریلیف دیں گے حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے چند سی این جی پمپ کھولے تاکہ غریب عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکے ٹرانسپورٹروں کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹرانسپورٹروں اور ڈی سی او کی میٹنگ کے دوران سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 12روپے جبکہ آخری سٹاپ کے کرائے میں 2روپے کمی پر اتفاق ہو گیا نیا کرایہ نامہ آج یا کل جاری کر دیا جائے گا ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹروں کے مسائل سننے کے بعد ان کی تجاویز کو مانتے ہوئے کرایوں پر اتفاق کر لیا ہے، متحد ہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن راولپنڈی اسلام آباد کے تر جما ن نے کہا کہ گزشتہ روز متحد ہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا وفد ڈی سی او ساجد ظفر ڈال سے ملا وفد میں متحد ہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے،صدر ملک شبیر،جنرل سیکرٹری حاجی اخلاق،مرکزی سوزوکی یونین کے صدر راجہ بشیر،چیئرمین کینٹ قلند ر خان، وائس چیئرمین ملنگ خان،ملک شاہد،راجہ یاسین اور دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دسمبر 2014سے پہلے والا کرایہ نامہ ہی رہے گا جس میں سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 12روپے تھا جبکہ آخری سٹاپ کا کرایہ 32روپے سے کم کر کے 30روپے کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :