نادرا ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

منگل 3 فروری 2015 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) کے ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہی اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان کے مطالبات پر نظر ثانی کیے جانے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت وقت اورنادرا مینجمنٹ اس حساس ترین معاملے کو یکسر نظر انداز کررہے ہیں۔

معاملات حل کرنے کی بجائے نادرا مینجمنٹ معاملات کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دفاتر کے اندر ملازمین کوڈرایا دھمکایاجارہا ہے۔ چھٹیوں پر گئے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں کینسل کر دی گئی ہیں اور ان کی غیر حاضریاں بھیج دی گئی ہیں۔ یونین کے جنرل سیکرٹری غلام مرتضی نے کہاکہ پرامن احتجاج جو کہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے روکنے کیلئے اعلیٰ پیمانے پر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری کیا جانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی نادرا ایمپلائز یونین بھرپور انداز میں شدید مذمت کرتی ہے اوربآور کراتی ہے اگر کسی قسم کی انتقامی کارروائی کی گئی تو اس کے بعد پیدا ہونے والے تمام تر حالات کے ذمہ دار نادرا مینجمنٹ ہوگی۔ اپنے بنیادی حقوق مانگنا ہمارے ملک کا قانون ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے اور اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا قانوناً جرم ہے۔ نادرا ملازمین نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد اور چیئرمین نادرا سے اپیل کی ہے کہ وہ ملازمین کے دیرینہ اور درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔

متعلقہ عنوان :