فیصل آباد، پٹرولیم مصنوعات کے نرخ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئے،

غریب عوام کو فائدہ نہ ہونے کے برابر، زائد کرایوں کی وصولی کا سلسلہ جاری، ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے آگے بے بس

منگل 3 فروری 2015 22:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) پٹرولیم مصنوعات کے نرخ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئے، غریب عوام کو فائدہ نہ ہونے کے برابر، حکومت کے مقرر کردہ سے زائد کرایوں کی وصولی کا سلسلہ جاری، ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے آگے بے بس ، چالان اور جرمانے بھی کچھ نہ کر سکے، اسسٹنٹ کمشنرسٹی کے چھاپے،43گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند،54کے چالان کئے گئے، آن لائن کے مطابق مزید سستی، قیمتوں میں بار بار کمی، پٹرولیم مصنوعات کے نرخ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئے، غریب عوام کو فائدہ نہ ہونے کے برابر، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اتنی کمی نہ ہوسکی، جتنی ہونی چاہئے تھی۔

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کا خواب بھی پورا نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

حکومت ناجائز منافع خوروں اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے آگے بے بس حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کردی ہیں جس کا اطلاق آج سے شروع ہے مگر قیمتوں میں بار بار کمی اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آجانے کے باوجود غریب عوام کو وہ فائدہ نہیں پہنچ سکا جس کی توقع تھی اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے حساب سے کرایوں میں کمی نہ کی ہے بلکہ کرایوں میں برائے نام کمی کی گئی ہے جوکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے انہیں ”ٹرخانے“ کے مترادف ہے۔

پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئے تھیں مگر اشیائے ضروریہ کے نرخ بھی برائے نام کم ہوسکے ہیں اور ناجائز منافع خوروں نے ”ات“ مچارکھی ہے اور یوں محسوس ہورہا ہے جیسے یہ مافیا بے لگام ہوچکا ہے اور اسے روکنے والا کوئی نہیں ہے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرسٹی شاہ رخ نیازی نے سیکرٹری آرٹی اے طارق محمودچوہدری کے ہمراہ شہرکے مختلف مقامات پر 447گاڑیوں میں کرایوں کی وصولی کا معائنہ کیا اور مقرر کردہ سے زائد کرایہ وصول کرنے پر6کیخلاف مقدمات درج،ٹرانسپورٹرز کو 60ہزار500روپے جرمانہ،52کے چالان اور19گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے تحصیل میں زائدکرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز کو 70ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے 6گاڑیوں کو بند اور اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے دوران چیکنگ زائد کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں 5گاڑیوں کو بنداور2کے چالان کئے۔، غریب عوام کو فائدہ نہ ہونے کے برابر، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اتنی کمی نہ ہوسکی، جتنی ہونی چاہئے تھی ،، ٹرانسپورٹ کے مالکانمقرر کردہ سے زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں ، ڈی سی اونورالامین مینگل نے کہا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں زائد کرایہ کی وصولی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹس میں اوورچارجنگ کی روک تھام کے لئے سرگرم عمل رہیں اور مسافروں سے زائدکرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے

متعلقہ عنوان :