کراچی پولیس نے رقم کے عوض ساتھی اہلکاروں کی مخبری کرکے انہیں قتل کرانے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا

منگل 3 فروری 2015 22:41

کراچی پولیس نے رقم کے عوض ساتھی اہلکاروں کی مخبری کرکے انہیں قتل کرانے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) کراچی پولیس نے رقم کے عوض ساتھی اہلکاروں کی مخبری کرکے انہیں قتل کرانے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم ملزم بلال عرف شام جانی مارا گیا جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے ہی ملزم ایاز کو گرفتار کیا گیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں اسپیشل برانچ میں تعینات اہلکار قیصر ان کی معاونت کرتا تھا جس کے بعد اسے بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ملزم قیصر نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ 30 سے 35 ہزار روپے میں ٹارگٹ کلرز کے لئے اپنے ساتھی اہلکاروں کی مخبری کرتا تھا، اس کی معاونت کی وجہ سے ملیر کے علاقے میں کئی پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :