کراچی پولیس کا چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد 58جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

منگل 3 فروری 2015 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد 58جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے،جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 77چھاپہ مار کارروائیوں اور 4مقابلوں کے بعد مجموعی طور پر 58ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 بھتہ خور، لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 7، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 13، امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت 19، مختلف مقدمات میں مفرور 6ملزمان کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث 10ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، 22پستول اور منشیات برآمد ہوئی ہے جنکے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :