کراچی،ریلوے پولیس کا ریلوے مارشل یارڈ میں چوری کرنیوالے گروہ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

منگل 3 فروری 2015 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) ریلوے پولیس نے ریلوے مارشل یارڈ میں چوری کرنیوالے گروہ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے بن قاسم پیپری میں قائم ریلوے مارشل یارڈ سے ریلوے کا سامان چوری کرنے والے ملزمان کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ غلام قاسم اور محمد ہزارہ کو گرفتار کرکے نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کے فولادی پلٹیں‘ بفر‘ بفر اسپرنگ سمیت دیگر سامان اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایچ او ریلوے پولیس لانڈھی محمد سلیم نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر 8 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تھے‘ ملزمان کافی عرصے سے مارشل یارڈ سے چوری کی وارداتیں کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :