وصولیوں کا ہدف پورا نہیں کر سکے،ایف بی آر حکام کا قائمہ کمیٹی میں اعتراف،

ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ٹیکس ریفارمز کمیشن کام کررہا ہے،ممبر ایف بی آر کی بریفنگ

منگل 3 فروری 2015 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے حکام نے تسلیم کیا ہے کہ وہ وصولیوں کا ہدف پورا نہیں کر سکے۔ یہ اعتراف حکام نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ایف بی آر کے ممبر خواجہ تنویر نے بتایا کہ رواں مالی سال سات ماہ کے دوران 336 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے جبکہ ایف بی آر نے سالانہ ٹیکس ہدف 2810 ارب روپے مقرر کیا ہے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ٹیکس ریفارمز کمیشن کام کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو موجودہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ریونیو کے ہدف کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ایف بی آر ٹیکس ہدف کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ٹیکس ریفارم کمیشن بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال سا ماہ کے دوران ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1336 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے جو گزشتہ مالی سال کے سات ماہ کی وصولیوں 1185 ارب کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہیں انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے وصولیوں کا ہدف 2810 ارب روپے مقرر کیا ہے مگر فی الحال ہم ہدف تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تاہم مالی سال کے اختتام تک ہدف کے حصول پر پہنچ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :