سینیٹر الیاس بلور کی سیکرٹری تجارت کے خلاف تحریک استحقاق کمیٹی کو بھجوا دی گئی

منگل 3 فروری 2015 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) اے این پی کے سینیٹر الیاس بلور کی سیکرٹری تجارت کے خلاف تحریک استحقاق کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزارت تجارت ارکان پارلیمنٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ہم نے ایکشن لیا ہے تاہم استحقاق کمیٹی کو مسئلہ بھیجنے پر اعتراض نہیں ہے۔ جے یو آئی کے سینیٹر غلام علی نے تحریک کی مخالفت کی اور کہاہے کہ الیاس بلور سیاسی دباؤ ڈال کر اپنی بیوی کو فیڈریشن آف کامرس سے ووٹ ڈلوانا چاہتے تھے سرکاری افسران نے غیر قانونی اقدام کو مسترد کیا ایسے افسران کو پھولوں کے ہار پہنانے چاہئیں۔