زائد کرایہ وصول کرنے پر نیازی ایکسپریس کا مالک گرفتار

منگل 3 فروری 2015 22:18

زائد کرایہ وصول کرنے پر نیازی ایکسپریس کا مالک گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3فروری۔2015ء) پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے کرایوں میں بھی کمی کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اسی ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے لاہور کے نیازی اڈے پر چھاپہ مارا ہے۔

(جاری ہے)

اس چھاپے کے دوران ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے نیازی ایکسپریس کے مالک زبیر نیازی کو زائد کرائی وصول کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیازی ایکسپریس کے مالک زبیر نیازی نے زائد کرایہ وصول کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور اب ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔