کراچی کی سینٹرل جیل میں دو ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا

منگل 3 فروری 2015 11:26

کراچی کی سینٹرل جیل میں دو ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری2015ء) سکھر جیل سے منتقل کیے گئے دو ملزمان عطا ء اللہ اور اعظم کو آج کراچی جیل میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ دونوں ملزماننے 2001 ء میں کراچی کے سولجر بازار میں ڈاکٹر علی رضا کو قتل کیا تھا جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا لیکن سابق صدر آصف علی زرداری نے پھانسیوں پر عملدر آمد کو روک دیا تھا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سے ہی وزیر اعظم نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کی اجازت دے دی تھی جس کے تحت سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دی جا رہی ہے۔ اور اب تک بائیس ملزمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ اعظم اور عطا ء اللہ کے اہل خانہ نے عدالت میں اپیل کی تھی جس کو مسترد کر دیا تھا بعد ازاں اہل خانہ کی جانب سے پھانسی میں تاخیر کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :