کراچی ایک بار پھر حملوں کی زد میں۔۔دو سکولوں پر دستی بم حملہ

منگل 3 فروری 2015 10:47

کراچی ایک بار پھر حملوں کی زد میں۔۔دو سکولوں پر دستی بم حملہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری2015ء) صبح سویرے شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں موجود دو نجی سکولوں پر نا معلوم افراد کریکر پھینک کر چکے گئی لیکن اس وقت سکول بند ہونے کے باعث خوش قسمتی سے کوئے بھی بچہ سکول میں موجود نہیں تھا اسی لیے کسی قسم کا کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد ان افراد نے سکول کے اطراف میں حکومت کو پیغام پہنچونے کے لیے دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکے جن پر صاف الفاظ میں یہ تحریر تھا کہ پھانسیوں کا سلسہ روک دو ورنہ مزید حملے کیے جائیں گے۔

کریکر کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جہاں ڈی جی رینجرز نے والدین کی حوصلہ افزائی کی اور باقی سکولوں کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ نے واقعے کا نوٹسلیتے ہوئے ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح ہی کراچی کی سینٹرل جیل میں دو ملزمان عطاء اللہ اور اعظم کو پھنسی دی گئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

متعلقہ عنوان :