آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری، ملکی سلامتی صورتحال پر غور

منگل 3 فروری 2015 10:43

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری، ملکی سلامتی صورتحال ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے ، کانفرنس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جاری ہے ۔ کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون میں اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز کو دورہ برطانیہ اور چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔