کوہاٹ، پولیس کامختلف علاقوں میںآ پریشن ،غیر ملکیوں سمیت 46مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

پیر 2 فروری 2015 22:44

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) کوہاٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران چار غیر ملکی اور ایک اشتہاری سمیت 46مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ کے خصوصی ہدایت پر سرکل انچارج اور مختلف تھانہ کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین اور متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری حافظ مشتاق سمیت 46مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طورپر ایک ریپٹر ،چھ عدد پستول،دو عدد چارجز،75کارتوس،8گرام افیون اور 1610گرام چرس برآمد کرکے انکے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :