الیکشن کمیشن کی کا رگردگی سوالیہ نشا ن بن گئی ،

کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کسی سرکاری ملازم کیخلاف آج تک کوئی تادیبی کارروائی نہ کرسکا

پیر 2 فروری 2015 22:40

الیکشن کمیشن کی کا رگردگی سوالیہ نشا ن بن گئی ،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کسی سرکاری ملازم کیخلاف آج تک کوئی تادیبی کارروائی نہ کرسکا ،این اے 122 میں سنگین غلطیوں کی وجہ سے مئی 2013 ء کے الیکشن مشکوک ظاہر کئے جارہے ہیں جس پر پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کو بھی شدید تحفظات تھے ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 122کی تحقیقات کے بعد جو رپورٹ بنائی گئی اس کے باوجود عملے کے ارکان نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی اور نامکمل کام کی وجہ سے بھی الیکشن مشکوک قرار دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی اب تک الیکشن کیمشن نے ہائی کورٹ کے برابر اختیارات رکھنے کے باوجود کسی ملازم کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی عمل میں نہیں لائی ۔

(

متعلقہ عنوان :