پاکستان میں ہیکرز کا سراغ لگانے کے لئے سہولیات کا فقدان

پیر 2 فروری 2015 22:39

پاکستان میں ہیکرز کا سراغ لگانے کے لئے سہولیات کا فقدان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) پاکستان میں ہیکرز کا سراغ لگانے کے لئے ماہرین اور سہولیات کا فقدان ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2014ء میں سائبر حملوں کی تعداد سال 2013ء کی نسبت دوگنی رہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر سائبر حملے ڈی ڈی اوز ٹائپ کے تھے۔

(جاری ہے)

فورسز میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس طرح کے سائبر حملے عالمی خطرہ ہیں اور دنیا بھر کے ممالک اس خطرے کو کم کرنے کے لئے حل ڈھونڈ رہے ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت رافع بلوچ کی خدمات حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے حالانکہ وہ بہترین آئی ٹی ماہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر حکومتی یا سکیورٹی ایجنسیاں ہیکرز کے حملوں کا شکار رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :