ایران کا آئندہ چند روز میں ملکی ساختہ سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان

پیر 2 فروری 2015 22:30

ایران کا آئندہ چند روز میں ملکی ساختہ سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) ایران نے آئندہ چند روز میں سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے‘ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سائنس و ٹیکنالوجی امور کے نائب صدر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چند روز میں ملکی ساختہ راکٹ خلا میں بھیجا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ابھی سیٹلائٹ کی خصوصیات بارے کچھ بھی واضح نہیں کیا جائیگا۔ بلکہ یہ تفصیلات سیٹلائیٹ کی خلا میں روانگی سے قبل منظر عام پر لائی جائنگی۔

متعلقہ عنوان :