بلوچستان سے سینٹ کے امیدواروں کو بڑی بڑی رقم خرچ کرنی ہوگی، ایک ووٹ کی قیمت تین کروڑ روپے ہیں جو صرف جنرل نشست پر ووٹ حاصل کرنے کیلئے خرچ کرنے ہوگی ، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لئے بھی دو کروڑ سے کوئی ووٹ بھی کم نہیں ہوگا،ذرائع

پیر 2 فروری 2015 21:23

بلوچستان سے سینٹ کے امیدواروں کو بڑی بڑی رقم خرچ کرنی ہوگی، ایک ووٹ ..

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) بلوچستان سے مار چ میں ریٹائرڈ ہونے بارہ سینٹرزنے دوبارہ سینٹ کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں بلوچستان سے جنرل نشستوں کے 7امیدوار ٹیکنوکریٹ پر دو خواتین کی دو نشستیں اور اقلیت کی ایک نشست ہے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ٹوٹل ارکان کی تعداد 65جنرل نشست پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے ایک امیدوار کو کم سے کم نو ووٹ حاصل کرنا ہوگے جبکہ ٹینکوکریٹ کی دو نشستوں پر کامیابی کیلئے 23ووٹوں کی ضرورت ہوگی جس کے زیادہ ووٹ ہونگے وہ کامیاب ہوگا۔

اسی طرح خواتین کی دونشستوں پر23ووٹوں کی ضرورت ہوگی جبکہ اقلیت کی 1نشست پر 23 ووٹ درکا ر ہونگے ذرائع کیمطابق ابھی تک بلوچستان سے بارہ نشستوں پر کسی امیدوار کے سامنے آنے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے سینٹ کے انتخابات میں پشتونخو اء ملی عوامی پارٹی نیشنل پارٹی مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق جمعیت علماء اسلام اے این پی بلوچستان نیشنل پارٹی حصہ لے گی ابھی تک مسلم لیگ ن کے جو بھی امیدوار سامنے آئے ہیں ان میں نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری بلوچستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور رئٹائرڈ ہونیو الے سینٹرسردار یعقوب خان ناصر سابقہ سینٹر مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی لشکری رئیسانی پیپلز پارٹی کے ریٹائرڈ ہونے والے سینٹر حاجی یوسف بادینی بھی شامل ہے جبکہ پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی نیشنل پارٹی نے سینٹ کے لئے اپنی حکمت عملی تیا رکرلی ہے امیدواروں کے نام بھی فائنل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام اے این پی بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہے اور مختلف ناموں پر غور کیا جارہاہے ایک قابل اعتماد ذرائع کے مطابق اس مرتبہ بلوچستان سے سینٹ کے امیدواروں کو بڑی بڑی رقم خرچ کرنی ہوگی ایک ووٹ کی قیمت تین کروڑ روپے ہیں جو صرف جنرل نشست پر ووٹ حاصل کرنے کیلئے خرچ کرنے ہوگی جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لئے بھی دو کروڑ سے کوئی ووٹ بھی کم نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک مضبوط ذرائع نے بتایا ہے کہ سینٹ کیلئے سکینڈ اور پر پوز کرنے کیلئے ایک ایک کروڑ روپیہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دریں اثناء وزیر اعظم میاں نواز شریف جو پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ ہے انہوں نے مسلم لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج بروز منگل کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے چودہ رکنی پارلیمانی بورڈمیں بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر و سنیٹر سردار یعوب خان ناصر بھی مسلم لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :