راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا ،محمد حنیف عباسی ،پراجیکٹ کی بدولت جڑواں شہروں کی سڑکیں 11 مقامات پر سگنلز فری ہوجائیں گی ،انٹرویو

اتوار 1 فروری 2015 23:43

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1فروری۔2015ء) میٹرو بیس پراجیکٹ کے چیئر مین محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا ایک انٹرویو میں چیئرمین راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ نے دعویٰ کیا کہ 90 فیصد مکمل کرلیا دھرنے کے باعث 4 ماہ کام معطل رہنے کے باوجود بروقت تکمیل اور لاگت بھی نہیں بڑھنے دی میں چیئرمین پراجیکٹ نے بتایا کہ منصوبہ مقررہ مدت 11 ماہ میں ہی مکمل کریں گے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے واضح کیا کہ منصوبے کی لاگت 44 ارب روپے سے بڑھنے کی باتیں درست نہیں، خراب ہونے والی سڑکیں بھی دوبارہ بنارہے ہیں۔میٹرو منصوبے کیلئے 68 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ چکیں، پراجیکٹ کی بدولت جڑواں شہروں کی سڑکیں 11 مقامات پر سگنلز فری ہوجائیں گی۔