وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں بھی 1سے 1.5فیصد تک کمی کرنے کی منظوری دیدی

اتوار 1 فروری 2015 23:38

وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں بھی 1سے 1.5فیصد تک ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1فروری۔2015ء) وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں بھی 1سے 1.5فیصد تک کمی کرنے کی منظوری دیدی ہے، جس کا نوٹیفکیشن پیر تک جاری کر دیا جائے گا، اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ قومی بچت کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری پر وزارت خزانہ نے قومی بچت سکیموں کے لیے منافع کی نئی شرح کی منظوری دے دی ہے تاہم نوٹیفکیشن پیر کو جاری کیا جائے گا، جس میں قومی بچت سکیموں کے لیے منافع کی شرح میں ایک سے ڈیڑھ فیصد تک کمی کردی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ا سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور ٹی بلز کے ریٹس سمیت دیگر پیرا میٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکنگ کی گئی تھی جس میں محکمہ قومی بچت کی جانب سے 2 تجاویز پر مبنی سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی تھی جس کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں 1 سے 1.5فیصد تک مزید کمی کی منظوری دے دی ہے�

(جاری ہے)