پشاور،سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ خوف و ہراس میں مبتلا

اتوار 1 فروری 2015 22:40

پشاور،سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ خوف و ہراس میں مبتلا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) پشاور شہر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے اورزلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :