صوابی،شادی گھر میں اندھا دھند فائرنگ سے دلہن اور ایک بچی جا ں بحق ،خاتون سمیت دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں
اتوار 1 فروری 2015 22:30
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1فروری۔2015ء) صوابی شلخے بانڈہ میں رسم نکاح کے تقریب کے اختتام پر نوجوان کا شادی کے گھر میں اندھا دھند فائرنگ سے دلہن اور ایک بچی جا ں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں ۔
(جاری ہے)
زری داد سکنہ شلخے بانڈہ صوابی نے پولیس اسٹیشن صوابی میں ایف آئی آ ر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ کے روز ان کے دو بیٹوں کی شادی ہونے پر نماز عشاء کے بعد شب کے وقت دونوں کا نکاح ہو رہا تھا اس دوران ارشد ولد رضا خان نے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ آتشین سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دلہن مسماة( س) زوجہ ثاقب خان عمر سترہ ، آٹھارہ سال موقع پر جاں بحق جب کہ سات ، آٹھ سالہ بچی اقراء دختر عطاء الرحمن ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔
فائرنگ سے سولہ ، سترہ سالہ مسماة (ک) زوجہ انور علی اور ان کی پانچ ، چھ سالہ بیٹی ثناء دختر زری داد شدید زخمی ہو گئیں بعد ازاں ملزم ارشد نے خود پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی ۔ مدعی مقدمہ زری داد نے رپورٹ میں بتایا کہ فوری طور پر وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہےمزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.