پرویز خٹک کے حلقہ انتخاب کے منظورنذر چہیتو ں کی بھرتیوں کے خلاف مظاہرہ

اتوار 1 فروری 2015 22:27

پرویز خٹک کے حلقہ انتخاب کے منظورنذر چہیتو ں کی بھرتیوں کے خلاف مظاہرہ

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1فروری۔2015ء) نوشہرہ نظام پور وائلڈ لائف پارک میں مقامی افرادکی بجائے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے حلقہ انتخاب کے منظورنذر چہیتو ں کی بھرتیوں کے خلاف نظام پور میں سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ وزیر اعلی کے پی کے خود میرٹ اور انصاف کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔ پرویز خٹک کی نا انصافیوں کے باعث عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکل رہا ہے عمران خان نوٹس لے پرویز خٹک کے خلاف نعرے بازیاں مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں یکجہتی کے لیے علاقے کا ایم پی اے ادریس خٹک موقع پر پہنچا ۔

مظاہرین نے ایم پی اے کو بتایا کہ عوام اس نا انصافی کے خلاف بنی گالہ کے باہر دھرنا دیں گے ۔ ایم پی اے نے مظاہرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ وہ جہاں بھی دھرنا دیں گے #عوام کے احتجاج کی قیادت کروں گا صوبائی اسمبلی میں بھرتیوں میں نا انصافی کے خلاف آواز اٹھاوں گا ۔

(جاری ہے)

اسمبلی میں ریکوزیشن داخل کروا دی ہیں ۔ جب پی ٹی آئی حکومت میں عوام سے نا انصافی ہو گی تو عوام پی ٹی آئی پر اعتماد کس طرح کرے گے ۔

ادریس خٹک ایم پی اے نظام پور میں سینکڑوں مشتعل افراد نے وزیر اعلی پرویز خٹک اور عمران خان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے نظام پور کوہاٹ روڈ اور نوشہرہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور نظام پور روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موقع وائلڈ لائف پارک میں ڈیلی ویجز ملازمین عرصہ سے اپنی مستقلی کے انتظار میں تھے لیکن محکمے میں 33پوسٹوں پر حلقہ پی کے 15کی بجائے وزیر اعلی پرویز خٹک نے اپنے اور اپنے داماد کے حلقے کے منظورنذرافراد کو بھرتی کیا اور وزیر اعلی کے پی کے خود میرٹ اور انصاف کی د ھجیاں اڑا رہا ہے ۔

اقتدار کے نشے میں پر ویز خٹک ظلم بربریت پر اتر آیا ہے اور عمران خان کی انصاف کی سیاست کا جنازہ نکالنے کے لیے پرویز خٹک ہی کافی ہے مشتعل مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے علاقے کا ایم پی اے ادریس خٹک موقع پر پہنچا اور بتایا کہ انکے حلقے ایک شخص کو بھرتی نہیں کیا گیا اور بھرتیوں میں انصاف میرٹ اور شفاف سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے میں خاموش نہیں بیٹھوں گا اوپر سے بے انصافی پر مبنی فیصلے قبول نہیں کروں گا ہم عمران خان کی سیاست کے ساتھ ہیں اور عمران خان کی سیاست کو تباہ کرنے والوں کے خلاف میدان میں کھڑا رہو گا اس موقع پر مظاہرین نے کہا کے وہ پرویز خٹک کے خلاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر دھرنہ دیں گے جس پر ادریس خٹک نے عوام کو بتایا کہ میں دھرنے میں عوام کا ساتھ دو گا اسمبلی فلور پر بھی آواز اٹھا رہا ہوں اور اسمبلی میں محکمہ وائلڈ لائف کے اعلی حکام جواب طلبی کے لیے تحریری شکایات اسمبلی میں داخل کروا دی ہیں اور میں کہتا ہوں کہ وائلڈ لائف ووچران اور نا ئب قاصد چوکیدار کک کی اسامیوں پر میرٹ کو کیوں نذر انداز کیا گیا ۔

اور محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے کس کو خوش کیا کس کے دباؤپر اور کتنی رشوت لے کر بھرتیاں کی گئی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ایم پی اے ادریس خٹک نے بتایا کہ وہ اس نا انصافی پر وزیر اعلی پرویز خٹک سے بھر پور احتجاج کریں گے اور عمران خان کو بھی #اس نا انصافی سے آگاہ کروں گا اور کسی کو اختیارات کی آڑ میں اپنے حلقے کے عوام کا حق ہڑپ کرنے نہیں دو گا چاہے اس میں میری نشست ہی کیوں نہ چلی جائے انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز کے حلقوں میں مداخلت اور نا انصافیوں کے باعث پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ عمران خان اس صورت حال کا نوٹس لیں کیوں کہ مجھ سمیت کوئی ایم پی اے اپنے حلقوں میں نا انصافی برداشت نہیں کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :