دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم کے حوصلے بلند ہیں، سفاک درندوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے ‘شہباز شریف، دہشت گردوں نے معصوم اور بے گناہ پاکستانیوں کا لہو بہا کر انسانیت کیخلاف جو جنگ شروع کی ہے، اسے ہر حال میں جیتیں گے ،دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہو چکی ہے،نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خاتمے کا ذریعہ بنے گا،ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے مضبوط اور مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیاہے،پوری قوم آگ او رخون کی ہولی کھیلنے والے وحشی درندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی حامی ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو

اتوار 1 فروری 2015 21:17

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم کے حوصلے بلند ہیں، سفاک درندوں کا یوم حساب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1فروری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ دہشت گردوں نے معصوم اور بے گناہ پاکستانیوں کا لہو بہا کر انسانیت کے خلاف جو جنگ شروع کی ہے اسے ہر حال میں ہمیں جیتنا ہے اورانشااللہ اس جنگ میں آخری فتح پاکستان اورپاکستانی عوام کی ہوگی،کدہشت گردی ، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہو چکی ہے ، معاشرہ سے عدم برداشت اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کریں گے ،دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاکستان کی سرزمین کو پاک کر کے دم لیں گے،دہشت گردوں نے قومی معیشت اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے،سیاسی و عسکری قیادت اور تمام ادارے دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عزم کر چکے ہیں،پاکستان کے استحکام ،ترقی وخوشحالی اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا نا گزیر ہوگیاہے، ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے مضبوط اور مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیاہے،قومی قیادت کے اتفاق رائے سے طے پانے والا نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خاتمے کاذریعہ بنے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جار ہے ہیں- پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دی گئی ہے -یونین کونسل کی سطح پر ویجلنس کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جارہاہے-ضروری قانون سازی کے ذریعے سزاؤں کے قوانین کو مزید سخت کیا گیاہے-موجودہ غیر معمولی حالات کے تقاضوں کے مطابق غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں- انہوں نے کہاکہ امن کے بغیر ترقی وخوشحالی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا اس لئے پوری قوم نے پاکستان کا کھویا ہوا امن اسے ہر قیمت پر لوٹانے کا پکا عزم کرلیاہے-مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی دانش سے دہشت گردی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کریں گے اور پاک دھرتی کو آخری دہشت گرد کے ناپاک وجود سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے-انہوں نے کہاکہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے وحشی درندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پوری قوم حامی ہے -دہشت گردوں نے مساجد، عبادت گاہوں ، تعلیمی اداروں، مذہبی مقامات اور بازاروں میں پاکستانیوں کا خون بہایاہے-معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک درندوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے-انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے حوصلے بلند ہیں-پوری قوم امن کے دشمنو ں کے خلاف یکجان دوقالب ہوچکی ہے- قوم پشاور کے آرمی پبلک سکول میں بربریت کے بدترین واقعہ کو نہیں بھولی -معصوم پھولوں کو بے دردی سے مسلنے والے ظالم عبرتناک سزا ضرور پائیں گے-انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جڑسے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیاہے-قوم کے اتحاد سے ملک وقوم کے دشمنوں کو شکست فاش دیں گے-پاکستان کے 18کروڑ بہادر عوام دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے -دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح انشاء الله پاکستا ن کے عوام کی ہوگی او رامن کے دشمن عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے-