سیاسی جماعتیں اپنی متفقہ قرار دد پر عمل درآمد کراتیں تو آج یہ حالات پیدا نہیں ہوتے ، محمد اعجاز الحق ،حکومت مذہبی جماعتوں کا نقطہ نظر سمجھے ، اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اے پی سی کی ایک اور نشست رکھے ، سابق وفاقی وزیر
اتوار 1 فروری 2015 20:26
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1فروری۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور سیاسی پارٹیاں اپنی متفقہ قرار دد پر عمل درآمد کراتیں تو آج یہ حالات پیدا نہیں ہونے تھے اب رونے کی بجائے اتفاق رائے پیدا کریں اور ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں۔ مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا لائحہ عمل درست تھا کہ دہشت گردی کو مذہب اور فرقے سے نہیں جوڑا جا سکتا ۔
دہشت گرد اگر لاثانی، فرقہ پرست،قوم پرست، مذہبی ہوں یا غیر مذہبی دہشت گرد ہے۔مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے محمد اعجاز الحق نے کہا کہ کچھ جماعتوں کے اصرار پر مذہب اور فرقہ کو آئینی ترمیم میں ڈالا گیا۔ اس پر نظر ثانی ضروری ہے۔(جاری ہے)
حکومت کو چاہیے کہ وہ مذہبی جماعتوں کا نقطہ نظر سمجھے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کی ایک اور نشست رکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خاکوں پر بھی اے ۔پی۔سی نقطہ نظر دنیا کے سامنے رکھنا چاہیے۔ جب اتفاق رائے سے لائحہ عمل بنائیں گے تو پھر کسی کی بھی جرأت نہیں کہ اس قسم کے اقدامات کرے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد اعجاز الحق نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی سیٹوں کو ضائع نہ کرے۔ اور بھرپور انداز میں اسمبلی کے اندر آکر اپوزیشن کا کردار ادا کریں۔ انتخابی اصلاحات میں بھرپور حصہ لیں تاکہ آنے والے انتخابات میں انگلیاں نہ اٹھ سکیں۔ تحریک انصاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے حکومت انتخای اصلاحات میں تاخیر کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.