پاکستان میں دوسرے ملکوں کے مقابلے عوام کوسستا ترین پٹرول فراہم کیاجارہا ہے:پرویز رشید

اتوار 1 فروری 2015 19:34

پاکستان میں دوسرے ملکوں کے مقابلے عوام کوسستا ترین پٹرول فراہم کیاجارہا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عوام کو دوسرے ملکوں کے مقابلے سستا پٹرول فراہم کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کاکہنا تھا کہ حکومت عوام دوست پالیسیاں بنا رہی ہے،پاکستان میں پٹرول کی قیمت دوسرے ملکوں کے مقابلے کم ہے،بھارت میں پٹرول کی قیمت 103روپے39 پیسے ،آسٹریلیا میں پٹرول کی قیمت 91 روپے جبکہ برطانیہ میں پٹرول کی قیمت162روپے 80 پیسے ہے۔

سیلز ٹیکس بڑھانے جانے کے سوال پر وزیر اطلاعات کاکہنا تھاکہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ کم کی گئی جبکہ سیلز ٹیکس میں صرف 96 پیسے اضافہ کیا گیا،حکومت عوام کیلئے 46 ارب کا خسارہ برداشت کر رہی ہے۔دہشتگردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت نے اب تک مثبت پیش رفت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :