دورہ پاکستان، بنگلہ دیش نے بالICCکے کورٹ میں ڈال دی

اتوار 1 فروری 2015 18:58

دورہ پاکستان، بنگلہ دیش نے بالICCکے کورٹ میں ڈال دی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کیلئے بال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور حکومت کے کورٹ میں ڈال دی ہے جبکہ ریونیو کی شرط پر بات چیت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپریل مئی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے، جس کیلئے پی سی بی نے سیریز کےریونیو میں 50 فیصد حصے اور بنگلہ دیش کی اے اور انڈر 19 ٹیموں کی پاکستان آمد کی شرائط رکھی ہیں ۔

لیکن بنگلا دیشی بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی پاکستان آمد کا معاملہ آئی سی سی اور حکومت کا ہے اگر سیکورٹی کلئیرنس کے بعد اجازت ملی تو ٹیمیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں ۔ لیکن ویمن اور اکیڈمی کی ٹیموں کو فورا پاکستان بھیجا جا سکتا ہے ۔ بی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریوینیو کے حوالے سے کئی آپشن زیر غور ہیں بورڈ کسی صورت پاکستان ٹیم کے دورے کی منسوخی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :